شيعہ وسنى اختلاف كو دشمن ہوا دىيتے ہيں

ساخت وبلاگ

رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ مسلمان قوموں بالخصوص ان کي سربرآوردہ شخصيتوں سے توقع کي جاتي ہے کہ وہ تدبير و بصيرت اور امت اسلامي کے دشمنوں کي صحيح شناخت حاصل کريں اور ان واضح حقائق کو اچھي طرح سمجھيں- رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عالم اسلام کي يہ بنيادي ضرورت ہے کہ وہ فکر و تدبر اور بصيرت سے کام ليتے ہوئے امت اسلامي کے حقيقي دشمنوں کي شناخت حاصل کرے نيز اتحاد اپنا کر عقيدتي اور فرقہ وارانہ اختلافات سے پرہيز کرے- آپ نے فرمايا کہ آج مسلمان اسلام کي پيروي پر فخر کرتے ہيں اور مسلمانوں ميں اسلامي تشخص کو تقويت ملي ہے- آپ نے فرمايا کہ ملت ايران خدا کي مدد کے وعدے پر اعتماد اور اس سے حسن ظن رکھتے ہوئے ترقي کي منزليں طے کر رہي ہے اور ظلم و جہالت و نا انصافي کے خلاف جدوجہد کے راستے ميں مشکلات کو حل کرکے محاذوں کو يکے بعد ديگرے فتح کر رہي ہے- رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسلام و قرآن کے غلط اور سطحي فہم کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي تعليمات اور مفاہيم قرآن پر گہري نظر  اور صحيح ادراک نہ رکھنا اس بات کا سبب بنا ہےکہ آج کچھ لوگ اسلام کے نام پر مسلمانوں پر ظلم اور ان کا قتل عام کريں يہانتک کہ ايک افريقي ملک ميں اسلام کے نام پر بے گناہ لڑکيوں اغوا کر ليا جاتا ہے- آپ نے فرمايا کہ دشمنوں نے آج کھلم کھلا اسلام کا مقابلہ کرنا شروع کر ديا ہے اور ان کا اہم ترين ہتھيکنڈہ عقيدتي اختلافات اور شيعہ سني کي جنگ کو ہوا دينا ہے- آپ نے فرمايا اگر عقل و فکر کي طاقت کا استعمال کيا جائے تو دشمن اور اسکي سازشوں کو ناکام بنايا جاسکتا ہے اور دشمنوں کے ہاتھوں استعمال ہونےسے بھي بچا جا سکتا ہے- رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مغرب کي سياسي مشينري اسي جاہليت کا پرچار کر رہي ہے جس کو مٹانے کےلئے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کو مبعوث بہ رسالت کيا گيا تھا- آپ نے فرمايا کہ نا انصافي، تعصب، انساني کرامت کو نظرانداز کرنا، جنسي مسائل کو بڑھا چڑھا کر پيش کرنا، خواتين کو سرعام لے آنا يہ سب مغرب کي فاسد تہذيب کے مظاہر ہيں جو دراصل اسي جاہليت کي طرف بازگشت ہے ليکن اس کے طور طريقے الگ ہيں- رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلامي بيداري کو کچلنے کي وسيع کوششيں ہو رہي ہيں اور يہ کوششيں بعض علاقوں ميں بظاہرکامياب بھي ہو گئي ہيں ليکن حقيقيت يہ ہے کہ اسلامي بيداري کو کچلا نہيں جا سکتا- رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مختلف زمانوں اور عالمي سطح نيز سياسي، سماجي اور اقتصادي ميدانوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي کاميابيوں کا راز وعدہ الھي پر اعتماد اور اس سے حسن ظن رکھنا ہے - آپ نے فرمايا کہ ملت ايران کي راہ يہي ہے اور آئندہ بھي يہي رہے گي- 

+ نوشته شده توسط در شنبه بیست و هشتم بهمن ۱۳۹۶ و ساعت 20:38 |

شيعہ وسنى اختلاف كو دشمن ہوا دىيتے ہيں...
ما را در سایت شيعہ وسنى اختلاف كو دشمن ہوا دىيتے ہيں دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : taqreeb-mzahib بازدید : 178 تاريخ : شنبه 28 بهمن 1396 ساعت: 23:18